دعائیں
مغفرت و توبہ
2 دعائیں
- 1
استغفار اور توبہ کرنا
«أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الْعَظيمَ الَّذِي لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ الْحَيُّ القَيّوُمُ وَأَتُوبُ إِلَيهِ»
’میں اللہِ عظیم سے مغفرت طلب کرتا ہوں، جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ ہمیشہ زندہ رہنے والا، تمام مخلوقات کو قائم رکھنے والا ہے۔ اور میں اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں۔‘
- 2
سید الاستغفار
للَّهُمَّ أَنْتَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلاَّ أَنْتَ، خَلَقْتَنِي وَأَنَا عَبْدُكَ، وَأَنَا عَلَى عَهْدِكَ وَوَعْدِكَ مَا اسْتَطَعْتُ، أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا صَنَعْتُ، أَبُوءُ لَكَ بِنِعْمَتِكَ عَلَيَّ، وَأَبُوءُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْ لِي فَإِنَّهُ لاَ يَغْفِرُ الذُّنوبَ إِلاَّ أَنْتَ
اے اللہ! آپ میرے رب ہیں، آپ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ آپ نے مجھے پیدا کیا اور میں آپ کا بندہ ہوں۔ اور میں اپنی استطاعت کے مطابق آپ کے (توحید کے) عہد اور (جنت کے) وعدے پر قائم ہوں۔ میں اپنے کیے ہوئے اعمال کے شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں۔ آپ نے مجھے جو نعمت عطا فرمائی ہے، میں اس کا اقرار کرتا ہوں، اور میں اپنے گناہ کا بھی اعتراف کرتا ہوں۔ لہٰذا آپ مجھے معاف فرما دیں۔ یقیناً آپ کے سوا کوئی گناہوں کو معاف نہیں کرتا۔
حوالہ: Hisnul Muslim