براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

سعی

سعی کی سنتیں کیا کیا ہیں؟

(الف) باوضو حالت میں سعی کرنا اور ستر کو ڈھانپنا۔

(ب) طواف کے بعد زیادہ وقت صرف کیے بغیر فوراً سعی شروع کرنا۔

(ج) سعی کا ایک چکر مکمل ہونے کے بعد زیادہ دیر رکے بغیر اگلا چکر شروع کرنا۔

(د) دونوں سبز بتیوں کے درمیان مردوں کا قدرے دوڑنا۔

(ہ) ہر چکر میں صفا اور مروہ دونوں پہاڑیوں پر چڑھنا۔

(و) صفا اور مروہ کی پہاڑیوں اور ان کے درمیانی مقام پر ذکر اور دعا کرنا۔

(ز) استطاعت رکھنے والے شخص کا پیدل سعی کرنا۔