سعی کے معنی دوڑنے کے ہیں۔ کعبہ کے بالکل قریب دو چھوٹی پہاڑیاں ہیں، جن میں سے ایک کا نام ”صفا“ اور دوسری کا نام ”مروہ“ ہے۔ ان دونوں پہاڑیوں کے درمیان حضرت ہاجرہ اپنے شیر خوار بیٹے اسماعیل کے لیے پانی کی تلاش میں دوڑی تھیں۔ عین اسی جگہ حج اور عمرہ ادا کرنے والوں کو سعی کرنا ہوتی ہے۔ اگرچہ لغوی معنی دوڑنا ہے، لیکن اصطلاحی معنی معمول کی رفتار سے چلنا ہے۔ صرف دو سبز ستونوں سے نشان زدہ درمیانی حصے میں قدرے دوڑنے کی رفتار سے چلنا ہوتا ہے۔ البتہ عورتیں نہیں دوڑیں گی۔
سوال و جواب
سعی