براہ راست مواد پر جائیں

حج گائیڈ

حج کی اقسام

باب کے صفحات

حجِ قران

1 منٹ کا مطالعہآخری اپ ڈیٹ 1 ستمبر، 2026

عمرہ کے ساتھ ملا کر ایک ہی احرام میں عمرہ اور حج ادا کرنے کو حجِ قران کہتے ہیں۔ حجِ قران دو طریقوں سے ادا کیا جا سکتا ہے۔

الف) میقات سے احرام باندھتے وقت حج اور عمرہ دونوں کی نیت کرکے احرام باندھنا۔ مکہ پہنچ کر پہلے عمرہ ادا کرنا اور حالتِ احرام میں مکہ میں قیام کرنا۔ حج کا وقت آنے پر اسی احرام میں منیٰ و عرفات جانا اور حج کے تمام اعمال مکمل کرنا۔

ب) میقات سے صرف عمرہ کی نیت سے احرام باندھنا۔ مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد عمرہ کا طواف شروع کرنے سے پہلے حج کی نیت کو عمرہ کے ساتھ شامل کر لینا۔ عمرہ کا طواف و سعی مکمل کرکے حالتِ احرام میں حج کا انتظار کرنا، اور 8 ذوالحجہ کو اسی احرام میں منیٰ جانا اور بعد کے اعمال مکمل کرنا۔