براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

کنکریاں مارنا

’جمرات‘ کو شیطان کے معنی میں استعمال کرنے کا ایک رواج ہے۔ یعنی بڑا شیطان، درمیانہ شیطان اور چھوٹا شیطان کہا جاتا ہے، کیا اس طرح نام رکھنا درست ہے؟

نہیں، یہ درست نہیں۔ یہ تینوں جمرات شیطان کے نمائندے یا نشان نہیں ہیں۔ یہ کہنا بھی درست نہیں کہ ان پر کنکریاں مارنے سے شیطان کو کنکریاں ماری جاتی ہیں۔ یہ ایک غلط تصور اور گمراہ کن عقیدہ ہے۔ غلط احساس کے ساتھ جمرات کو کنکریاں مارتے وقت لوگوں کے جذبات بدل جاتے ہیں اور وہ حد سے تجاوز کر جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف ناخوش گوار واقعات بھی پیش آتے ہیں۔ آئیے ہم غلط عقیدے سے اجتناب کریں۔