براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

کنکریاں مارنا

کنکریاں مارتے وقت حجاج کرام عام طور پر کون کون سی غلطیاں کرتے ہیں؟

درج ذیل غلطیاں دیکھنے میں آتی ہیں:

(۱) ۱۱، ۱۲ اور ۱۳ ذوالحجہ کو دوپہر سے پہلے ہی کنکریاں مارتے ہیں۔ یہ عمل غلط ہے۔ اس کا وقت دوپہر کے بعد شروع ہوتا ہے۔

(۲) یہ خیال غلط ہے کہ کنکریاں مزدلفہ ہی سے چننا ضروری ہے۔

(۳) بعض لوگ کنکریاں دھوتے ہیں۔ یہ عمل درست نہیں۔

(۴) دھکم پیل کرکے دوسرے حاجیوں کو تکلیف دیتے ہوئے کنکریاں مارتے ہیں۔ ایسا کرنا ناانصافی ہے۔

(۵) بعض حاجی غصے میں بڑے پتھر، جوتے، چھتریاں اور لکڑیاں پھینکتے ہیں۔ اس طرح مارنا جائز نہیں۔