براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

طواف

طواف میں حاجیوں کی عموماً کون کون سی غلطیاں مشاہدے میں آتی ہیں؟

(الف) حجرِ اسود کے پاس آ کر دونوں ہاتھوں سے اشارہ کرنا۔ یہ غلط ہے۔ صحیح طریقہ ایک ہاتھ سے اشارہ کرنا ہے۔

(ب) رکنِ یمانی کی طرف ہاتھ سے اشارہ کرنا۔ ایسا کرنا درست نہیں۔

(ج) بعض لوگ طواف کے دوران کعبہ کے چاروں کونوں کو چھوتے ہیں۔ ایسا کرنا درست نہیں۔

(د) طواف کے دوران بعض لوگ خانۂ کعبہ یا اس کے غلاف کو پونچھتے ہیں۔ اس طرح پونچھنے میں کوئی فضیلت نہیں۔

(ہ) بعض لوگ طواف کے دوران اجتماعی طور پر ذکر اور دعا کرتے ہیں۔ ایسا نہ کریں۔

(و) کچھ لوگ رکاوٹ بنا کر گروہ کی صورت میں طواف کرتے ہیں۔ دوسروں کو تکلیف دے کر اس طرح طواف کرنا مناسب نہیں۔

(ز) بعض لوگ مقامِ ابراہیم کو بوسہ دیتے اور اس پر ہاتھ پھیرتے ہیں۔ یہ سب غلط کام ہیں۔