امام ابو حنیفہ (رحمہ اللہ) کے نزدیک 10، 11 اور 12 ذوالحجہ کے تین دنوں میں سے کسی بھی دن یا رات طوافِ افاضہ کر لینا واجب ہے۔ اگر اس مدت کے اندر نہ کر سکے تو دم دینا ہوگا۔ اس کے برخلاف اسی مذہب کے امام ابو یوسف اور امام محمد کے نزدیک 12 ذوالحجہ کے بعد بھی کسی بھی دن طوافِ افاضہ کیا جا سکتا ہے۔ اس پر کسی قسم کا دم دینا لازم نہیں ہوگا، (البدائع الصنائع) اس وقت طواف اور سعی میں بہت زیادہ بھیڑ ہوتی ہے، اس لیے میں بوڑھے، بیمار، بچے، خواتین اور معذور حاجیوں کے لیے دو تین دن بعد طواف و سعی کرنا بہتر سمجھتا ہوں۔
سوال و جواب
طواف