براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

حج

حج کے واجبات کتنے ہیں اور کون کون سے ہیں؟

یہ ۹ ہیں، اور وہ یہ ہیں:

(۱) سعی کرنا۔ (بہت سے اہلِ علم کے نزدیک یہ حج کا رکن ہے۔)

(۲) میقات سے گزرنے سے پہلے ہی احرام باندھنے کا عمل مکمل کرنا۔

(۳) عرفات میں قیام کو غروبِ آفتاب تک جاری رکھنا۔

(۴) مزدلفہ میں رات گزارنا۔

(۵) مزدلفہ کے بعد کم از کم دو راتیں منیٰ میں گزارنا۔

(۶) کنکریاں مارنا۔

(۷) ہدی (جانور) ذبح کرنا (حجِ تمتع اور حجِ قران کرنے والوں کے لیے۔)

(۸) بال کاٹنا۔

(۹) طوافِ وداع۔