3 اقسام، یعنی:
تمتع
قران
افراد
اولاً: ’تمتع‘ یہ ہے کہ حج کے ایام میں پہلے عمرہ کرکے حلال ہو جائے، احرام کے کپڑے بدل کر معمول کی زندگی گزارے۔ پھر چند دن بعد مکہ ہی سے دوبارہ احرام باندھ کر حج کے احکام ادا کرے۔
ثانیاً: ’قران‘ یہ ہے کہ عمرہ اور حج کے درمیان حلال نہ ہو اور احرام کے کپڑے نہ اتارے، بلکہ اسی احرام میں حج بھی ادا کرے۔
ثالثاً: ’افراد‘ یہ ہے کہ عمرہ کیے بغیر صرف حج ادا کرے۔