یہ دونوں علاقے حرم کی حدود کے اندر واقع ہیں، یعنی حرم کا حصہ ہیں۔ لیکن میدانِ عرفات حرم سے باہر ہے۔ خانۂ کعبہ سے حدودِ حرم یہ ہیں:
(الف) مشرق کی جانب 16 کلومیٹر تک، ’جعرانہ‘ تک۔
(ب) مغرب کی جانب 15 کلومیٹر تک، ’حدیبیہ (شمیسی)‘ تک۔
(ج) شمال کی جانب 6 کلومیٹر تک، ’تنعیم‘ تک۔
(د) جنوب کی جانب 12 کلومیٹر تک، ’اضاۃ‘ تک۔
(ہ) شمال مشرقی سمت میں 14 کلومیٹر تک، ’وادی نخلہ‘ تک۔