براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

احرام

احرام کے کپڑے پہننے سے پہلے صفائی ستھرائی کے لیے کون کون سے کام کرنا مستحب ہے؟

ناخن کاٹنا، مونچھیں چھوٹی کرنا، بغل اور ناف کے نیچے کے بال مونڈنا اور انہیں صاف کرنا۔ البتہ احرام سے پہلے مردوں اور عورتوں کے سر کے بال کاٹنے کے بارے میں کوئی حکم نہیں ملتا۔ واضح رہے کہ داڑھی کسی بھی حالت میں نہیں کاٹی جا سکتی۔ ناخن اور بال کاٹنے کے بعد غسل کرنا بھی مستحب ہے۔

وُقِّتَ لَنَا فِي قَصِّ الشَّارِبِ وَتَقْلِيمِ الأَظْفَارِ وَنَتْفِ الإبِطِ وَحَلْقِ الْعَانَةِ أَنْ لاَ نَتْرُكَ أَكْثَرَ مِنْ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً

مونچھیں چھوٹی کرنے، ناخن کاٹنے، بغل صاف کرنے اور ناف کے نیچے کے بال صاف کرنے کے کاموں کے لیے ہمارے واسطے یہ مدت مقرر کی گئی ہے کہ ۴۰ راتوں سے زیادہ نہ گزریں۔ (مسلم ۲۵۸)