براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

حج

عرفہ کے دن اللہ تعالیٰ نے حاجیوں کے لیے کون کون سے مراتب اور فضیلتیں رکھی ہیں؟

(۱) اس تاریخ کو دن کے وقت ہی اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا پر نزول فرماتے ہیں۔

(۲) اللہ کے نزدیک اس دن سے بہتر کوئی اور دن نہیں ہے۔

(۳) اللہ اپنے بندوں کے لیے اپنی رحمت کے خزانے کھول دیتے ہیں۔

(۴) اس دن اللہ اپنے بندوں کے انتہائی قریب ہو جاتے ہیں۔

(۵) اللہ اس دن عرفات میں وقوف کرنے والوں اور مشعر الحرام میں قیام کرنے والوں کو بخش دیتے ہیں۔

(۶) عمر رضی اللہ عنہ کے سوال کے جواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عرفات آنے والوں کے لیے اس مغفرت کا سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔

(۷) اللہ زمین والوں کے بارے میں فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’میرے بندوں کی طرف دیکھو، وہ غبار آلود اور پراگندہ بال، دور دراز سے میری رحمت کی امید میں آئے ہیں، حالانکہ انہوں نے میرا عذاب نہیں دیکھا۔ چنانچہ عرفہ کے دن میں اتنی کثیر تعداد میں لوگوں کو جہنم سے آزاد کر دیتا ہوں جتنی آزادی انہیں کسی اور دن نصیب نہیں ہوتی۔

(۸) شیطان اس دن سب سے زیادہ ذلیل، حقیر اور پست ہو جاتا ہے اور غضب ناک دکھائی دیتا ہے۔ بندوں کی دعاؤں کی قبولیت اور ذکر کے ذریعے شیطان کو رنجیدہ کر دیا جاتا ہے۔

(۹) اللہ اس دن فرماتے ہیں: یہ کیا چاہتے ہیں؟ یعنی حاجی جو کچھ چاہتے ہیں، وہ انہیں عطا فرما دیتے ہیں۔

(۱۰) اس دن فرشتے نازل ہوتے ہیں اور رحمت برستی ہے۔