براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

حج

جن دعاؤں کی کتابوں میں قرآن و حدیث کی دعائیں موجود ہیں، کیا خواتین حالتِ حیض میں میدانِ عرفات میں وہ دعائیں پڑھ سکتی ہیں؟

ہاں، پڑھ سکتی ہے۔ کیونکہ جماع یا احتلام کی وجہ سے جو ناپاکی لاحق ہوتی ہے، اس سے انسان جب چاہے فوراً غسل کرکے پاک ہو سکتا ہے۔ لیکن حیض و نفاس سے پاک ہونا انسان کے اختیار میں نہیں۔ یہ معاملہ اللہ کے ہاتھ میں ہے اور اس میں وقت لگتا ہے۔ اسی لیے حیض و نفاس والی خواتین کے لیے قرآن و حدیث کی یہ دعائیں پڑھنا جائز ہے۔