براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

حج

عرفات میں وقوف کا وقت کب شروع ہوتا ہے اور کب ختم ہوتا ہے؟

دوپہر کے وقت سورج کے مغرب کی طرف ڈھلنے کے بعد سے عرفہ کا اصل وقت شروع ہوتا ہے۔ تاہم امام احمد بن حنبل کے نزدیک اس دن صبح صادق طلوع ہونے ہی سے یہ وقت شروع ہو جاتا ہے۔ اور اس کا آخری وقت یومِ عرفہ کے بعد والی رات کی فجر طلوع ہونے سے پہلے تک ہے۔