سعی مکمل کرنے کے بعد سر کے بال حلق کروائیں گے (منڈوائیں گے) یا چھوٹے کروا لیں گے، البتہ منڈوانا افضل ہے۔ اگر آپ حج سے پہلے مکہ آئے ہوں اور حج میں زیادہ دن باقی نہ ہوں تو بہتر یہ ہے کہ عمرہ کے بعد بال چھوٹے کروا لیں، تاکہ حج کے احرام سے حلال ہوتے وقت حلق کروا سکیں۔
خیال رکھیں کہ آپ بال منڈوائیں یا چھوٹے کروائیں، بہرحال پورے سر کے بال منڈوانا یا چھوٹے کروانا ضروری ہے۔ صرف چند بال کاٹنا یا چھوٹے کرنا کافی نہیں ہوگا۔ یہ حکم مردوں کے لیے ہے۔
خواتین اپنے بال جمع کرکے بالوں کے سروں سے ایک انگلی کے پور کے برابر کاٹیں گی۔ اس طرح آپ کا عمرہ مکمل ہو جائے گا اور احرام کی وجہ سے جو چیزیں پہلے حرام تھیں، اب وہ حلال ہو جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
(مجھے اپنی دعاؤں میں نہ بھولیے گا۔)
قرآن و سنت کی روشنی میں عمرہ کرنے کا طریقہ - ڈاکٹر ابو بکر محمد زکریا