براہ راست مواد پر جائیں

حج گائیڈ

اعمالِ حج کی مختصر تاریخ

باب کے صفحات

مزدلفہ میں قیام

1 منٹ کا مطالعہآخری اپ ڈیٹ 11 ستمبر، 2026

اللہ تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام کو حج کا جو طریقہ سکھایا تھا، اس میں مزدلفہ میں قیام کرنا بھی سکھایا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابراہیم علیہ السلام کے نقشِ قدم کی پیروی کی تھی۔ آپ نے فرمایا،

«قِفُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ فَإِنَّكُمْ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ».

’تم اپنے مشاعر (یعنی عرفات، مزدلفہ اور منیٰ) میں قیام کرو، کیونکہ تم اپنے باپ ابراہیم کے چھوڑے ہوئے دستور کے وارث ہو۔‘[1] اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابراہیم علیہ السلام نے عرفات، مزدلفہ اور منیٰ، ہر مقام پر قیام کیا تھا۔

[1]۔ ابو داؤد: ۱۹۱۹۔