ابراہیم علیہ السلام منیٰ میں ٹھہرے تھے۔ علاوہ ازیں مختلف روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ ستر انبیاء و رسل علیہم السلام نے منیٰ میں واقع مسجدِ خیف میں نماز ادا کی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں،
«لَقَدْ سَلَكَ فَجَّ الرَّوْحَاءِ سَبْعُونَ نَبِيًّا حُجَّاجًا عَلَيْهِمْ ثِيَابُ الصُّوفِ وَلَقَدْ صَلَّى فِى مَسْجِدِ الْخَيْفِ سَبْعُونَ نَبِيًّا»۔
’فجِّ روحاء کے راستے ستر انبیاء اونی لباس پہن کر حج کے لیے گئے تھے اور ستر انبیاء نے مسجدِ خیف میں نماز ادا کی تھی۔‘[1]
ایک دوسری حدیث میں آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،
«صلى في مسجد الخيف سبعون نبيا منهم موسى كأني أنظر اليه وعليه عباءتان قطوانيتان وهو محرم على بعير من ابل شنؤة مخطوم بخطام ليف له ضفران»۔
’مسجدِ خیف میں ستر انبیاء نے نماز ادا کی ہے، موسیٰ علیہ السلام بھی ان میں سے ایک ہیں۔ گویا میں ان کی طرف دیکھ رہا ہوں۔ ان کے جسم پر دو قطوانی چادریں لپٹی ہوئی ہیں۔ وہ دو گچھوں والی لگام والے اونٹ پر احرام باندھے بیٹھے ہیں۔‘[2]
[1]۔ مستدرک حاکم: ۲/۶۵۳۔
[2]۔ معجم الکبیر: ۱۱/۴۵۲۔