براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

احرام

نیت مکمل ہوتے ہی کون سا کام کرنا ہوگا؟

تلبیہ پڑھنا شروع کریں گے، اور اسے—

(الف) کثرت سے پڑھیں گے۔

(ب) بلند آواز سے پڑھیں گے۔

(ج) البتہ عورتیں دھیمی آواز میں پڑھیں گی، تاکہ صرف وہ خود ہی سن سکیں۔

(د) کثرت سے ذکر و اذکار کرتے رہیں گے۔

(ہ) قبلہ رخ ہو کر تلبیہ پڑھنا افضل ہے، نیز بلندی سے نیچے اترتے اور نشیبی جگہ سے بلند جگہ پر چڑھتے وقت بھی تلبیہ پڑھنا سنت ہے۔