براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

احرام

احرام کے وقت حیض و نفاس والی عورتیں کیا کریں؟

وہ صفائی ستھرائی کریں گی، غسل کریں گی اور احرام پہنیں گی۔ لیکن حیض و نفاس کی حالت میں نماز نہیں پڑھیں گی اور خانۂ کعبہ کا طواف نہیں کریں گی۔ باقی تمام اعمال انجام دیں گی۔ پھر جب پاک ہو جائیں گی تو وضو اور غسل کر کے طواف اور سعی کریں گی۔ اگر احرام باندھنے کے بعد حیض شروع ہو جائے، تب بھی پاک ہونے تک کعبہ کا طواف نہیں کریں گی۔