براہ راست مواد پر جائیں

سوال و جواب

حج

مزدلفہ سے منیٰ روانہ ہوتے وقت حاجیوں کو کون کون سے کام کرنے چاہییں؟

جواب: چلتے وقت کثرت سے لبیک، یعنی تلبیہ، اور اللہ اکبر پڑھتے رہیں۔ وادی مُحَسِّر (وادي محسر) نامی مقام پر پہنچنے کے بعد قدرے تیز چلنا مستحب ہے، بشرطیکہ دوسرے لوگوں کو تکلیف دیے بغیر ایسا کرنا ممکن ہو، تب ہی ایسا کریں۔ ’’وادی مُحَسِّر‘‘ مزدلفہ اور منیٰ کے درمیان واقع ایک وادی کا نام ہے۔ واضح رہے کہ بڑے جمرہ پر پہنچتے ہی تلبیہ پڑھنا بند کر دیں۔