’’مشعر الحرام‘‘ ایک پہاڑ کا نام ہے۔ یہ مزدلفہ میں واقع ہے۔ یہاں ایک مسجد بھی ہے۔ یہاں حاجیوں کے لیے کرنے کے کام یہ ہیں:
(۱) مشعر الحرام کے قریب قبلہ رخ ہو کر کھڑا ہونا،
(۲) تکبیر کہنا،
(۳) تسبیح و تہلیل پڑھنا، یعنی ’سبحان اللہ‘، ’الحمد للہ‘ اور ’لا إله إلا الله‘ پڑھنا۔
(۴) ذکر کرنا، اور
(۵) دل کھول کر اللہ تعالیٰ سے دعا کرنا،
(۶) خشوع و خضوع اور عاجزی کے ساتھ معبود سے جو کچھ آپ مانگنا چاہتے ہیں، مانگ لیں۔ خصوصاً اپنے والدین، بیوی، بیٹوں اور دیگر اولاد نیز اپنے عزیز و اقارب کے لیے بھی دعا کریں۔
(۷) دعا کے وقت دونوں ہاتھ اٹھا کر مناجات کرنا مستحب ہے۔
اس طرح فجر کی نماز کے بعد سے آسمان روشن ہونے تک دعا کرتے رہنا مستحب ہے۔ بھیڑ کی وجہ سے ’’مشعر الحرام‘‘ کے قریب نہ جا سکیں تو مزدلفہ میں کسی بھی جگہ کھڑے ہو کر اسی طرح دعا کریں۔