صفا اور مروہ کے درمیان کی جگہ کو مسعیٰ کہا جاتا ہے۔ مسعیٰ کی لمبائی 394.5 میٹر اور چوڑائی 20 میٹر ہے۔ مسعیٰ کے گراؤنڈ فلور اور پہلی منزل کو خوب صورتی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ گراؤنڈ فلور پر ازدحام ہو تو آپ پہلی یا دوسری منزل پر جا کر بھی سعی کر سکتے ہیں۔ ضرورت پڑنے پر چھت پر جا کر بھی سعی کی جا سکتی ہے، تاہم اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ آپ کی سعی مسعیٰ ہی کے اندر ہو۔ مسعیٰ سے باہر دور کسی جگہ سعی کرنے سے سعی ادا نہیں ہوتی۔
حج گائیڈ
حج کی ادائیگی کے مقدس مقامات کا تعارف
باب کے صفحات
مسئلہ
1 منٹ کا مطالعہآخری اپ ڈیٹ 11 ستمبر، 2026