صفا
کعبہ شریف سے جنوب مشرق کی جانب 130 میٹر کے فاصلے پر صفا پہاڑی واقع ہے۔ صفا ایک چھوٹی پہاڑی ہے جس کے اوپر اس وقت گنبد تعمیر کیا گیا ہے، اور اس پہاڑی کا ایک حصہ اب بھی کھلا رکھا گیا ہے۔ جبکہ باقی حصے کو پختہ کر دیا گیا ہے۔ ہموار سطح سے بلند اس پختہ حصے کے اوپر پہنچنے پر یہ سمجھا جائے گا کہ آپ صفا پر چڑھ گئے ہیں۔ صفا پہاڑی کی ایک مخصوص جگہ سے اب بھی خانہ کعبہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
مروہ
سخت سفید پتھر کی ایک چھوٹی سی پہاڑی۔ خانہ کعبہ سے 300 میٹر کے فاصلے پر شمال مشرق کی جانب واقع ہے۔ اس وقت مروہ سے کعبہ شریف نظر نہیں آتا۔ مروہ کا ایک معمولی حصہ کھلا رکھا گیا ہے۔ باقی حصے کو پختہ کرکے ڈھانپ دیا گیا ہے۔