براہ راست مواد پر جائیں

حج گائیڈ

حج کی ادائیگی کے مقدس مقامات کا تعارف

باب کے صفحات

نہرِ زبیدہ

1 منٹ کا مطالعہآخری اپ ڈیٹ 11 ستمبر، 2026

نہرِ زبیدہ میٹھے پانی کی ایک خاص نہر یا نالی ہے۔ خلیفہ ہارون الرشید کی اہلیہ زبیدہ نے حجاج کے لیے پینے کے پانی کا انتظام کرنے کی غرض سے اسے کھدوایا تھا۔ یہ دور دراز عراق کے شہر موصل کی وادیِ نعمان سے نکل کر طائف کے قریب سے گزرتی ہوئی عرفات اور وادیٔ عرنہ سے بہتے ہوئے مکہ کی جانب چلی گئی ہے۔ نہرِ زبیدہ آج سے تقریباً 1200 سال پہلے کھودی گئی تھی۔ آج بھی اس کے کھنڈرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ 1421 ہجری میں ولی عہد عبداللہ ابن عبدالعزیز نے یہ جائزہ لینے کے لیے ایک فرمان جاری کیا کہ موجودہ دور میں اس نہر سے کس طرح فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔