سعی کے دوران اگر نماز کی جماعت کھڑی ہو جائے تو صف میں شامل ہو کر نماز ادا کریں۔
سعی کے دوران تھک جائیں تو بیٹھ کر آرام کریں۔ اس سے سعی میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔
آخری سعی، یعنی ساتویں سعی، مروہ پر جا کر ختم کریں۔
سعی کے لیے وضو شرط نہیں ہے۔ تاہم وضو یا طہارت کی حالت میں رہنا مستحب ہے۔[1]
طواف مکمل کرنے کے بعد اگر کسی عورت کو حیض شروع ہو جائے تو وہ سعی کر سکتی ہے۔
[1]. فتاویٰ ابن باز: ۵/۲۶۴۔