براہ راست مواد پر جائیں

حج گائیڈ

حج سے پہلے عمرہ

باب کے صفحات

مسجدِ حرام میں داخلہ

1 منٹ کا مطالعہآخری اپ ڈیٹ 9 ستمبر، 2026

تلبیہ پڑھتے ہوئے بیت اللہ شریف کی طرف روانہ ہوں گے۔ کسی بھی دروازے سے دایاں پاؤں داخل کرتے ہوئے، عاجزی و انکساری کے ساتھ اللہ کی عظمت کو یاد کرتے ہوئے اور حج کی غرض سے بیت اللہ تک بحفاظت پہنچنے کی توفیق عطا فرمانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مسجد الحرام میں داخل ہوں گے۔ داخل ہوتے وقت اس التجا کے ساتھ کہ اللہ اپنی رحمت کے تمام دروازے کھول دے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پر مشتمل درج ذیل دعا پڑھیں گے:[1]

«أَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيمِ وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ وَالصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ عَلى رَسُوْلِ اللهِ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذُنُوْبِيْ، وَافْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ».

(اعوذ باللہ العظیم ووجہہ الکریم وسلطانہ القدیم من الشیطان الرجیم۔ بسم اللہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ، اللہم اغفر لی ذنوبی وافتح لی ابواب رحمتک۔)

’میں عظمت والے اللہ، اس کے معزز چہرے اور اس کی ازلی سلطنت کے ذریعے مردود شیطان سے پناہ مانگتا ہوں۔ اللہ کے نام سے آغاز کرتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ و سلام ہو۔ اے اللہ! میرے گناہوں کو معاف فرما دیجیے اور میرے لیے اپنی رحمت کے تمام دروازے کھول دیجیے۔‘

[1]. دیگر دعاؤں کے ساتھ یہ دعا مختلف احادیث میں منقول ہے۔ نیز درود پڑھنے کا ذکر بھی آیا ہے۔ حاکم: ۱/۳۲۵؛ ابوداؤد: ۴۶۵۔