براہ راست مواد پر جائیں

حج گائیڈ

۱۰ ذوالحجہ

باب کے صفحات

باب 9 از 12

۱۰ ذوالحجہ

سر منڈوانے یا بال چھوٹے کروانے کا مسنون طریقہ

1 منٹ کا مطالعہآخری اپ ڈیٹ 11 ستمبر، 2026

سر منڈوانے یا بال چھوٹے کروانے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ سر کی دائیں جانب سے ابتدا کی جائے، پھر بائیں جانب کے بال منڈوائے جائیں۔ حدیث میں آیا ہے:

«قَالَ لِلْحَلاَّقِ خُذْ وَأَشَارَ إِلَى جَانِبِهِ الأَيْمَنِ ثُمَّ الأَيْسَرِ ثُمَّ جَعَلَ يُعْطِيهِ النَّاسَ».

’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجام سے فرمایا: لو۔ آپ نے اپنے ہاتھ سے (سر کی) دائیں جانب اشارہ فرمایا، پھر بائیں جانب۔ اس کے بعد آپ اسے لوگوں میں تقسیم کرنے لگے۔‘[1]

[1]۔ مسلم: ۲۲۹۸۔