کنکریاں مارنے اور ہدی ذبح کرنے کا کام ختم ہو جائے تو اگلا کام سر منڈوانا یا بال چھوٹے کروانا ہے۔ تاہم سر منڈوانا افضل ہے۔ قرآنِ کریم میں سر منڈوانے کا ذکر پہلے آیا ہے اور بال چھوٹے کروانے کا ذکر بعد میں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں،
﴿مُحَلِّقِينَ رُءُوسَكُمۡ وَمُقَصِّرِينَ﴾ [الفتح: ٢٧]
’تم میں سے بعض اپنے سر منڈوائیں گے اور بعض اپنے بال چھوٹے کروائیں گے۔‘[1] اس سے معلوم ہوا کہ بال چھوٹے کروانے کی نسبت سر منڈوانا افضل ہے۔ سر منڈوانا یا بال چھوٹے کروانا حلال ہونے کا واحد ذریعہ ہے۔
[1]۔ الفتح: ۲۷۔