براہ راست مواد پر جائیں

حج گائیڈ

۱۰ ذوالحجہ

باب کے صفحات

باب 9 از 12

۱۰ ذوالحجہ

حائضہ عورت کا طوافِ افاضہ

1 منٹ کا مطالعہآخری اپ ڈیٹ 11 ستمبر، 2026

حیض والی عورت پاک ہونے تک طواف نہیں کرے گی۔ طواف کے علاوہ حج کے دیگر تمام اعمال، مثلاً عرفات میں وقوف، مزدلفہ میں شب گزاری، کنکریاں مارنا، قربانی اور دعا و ذکر وغیرہ، سب کر سکتی ہے۔ لیکن خون بند ہونے تک طواف نہیں کر سکتی۔ خون بند ہو جائے تو طوافِ زیارت ادا کر لے۔ اس صورت میں کوئی دم دینا لازم نہیں ہوگا۔ اور اگر حیض والی عورت کسی معقول وجہ سے پاک ہونے تک طوافِ افاضہ کے لیے انتظار نہ کر سکے اور بعد میں بھی طوافِ زیارت ادا کرنے کا کوئی موقع نہ ہو، تو وہ غسل کرکے نیپکن یا اسی طرح کی کسی چیز کی مدد سے خون کو روک کر طواف کر لے گی۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کسی کو اس کی طاقت سے بڑھ کر کام کرنے کا حکم نہیں دیتا۔[1] علاوہ ازیں، ماہواری کا خون روکنے کے لیے ایسی دوا استعمال کرنے کی اجازت ہے جو جسمانی نقصان کا باعث نہ ہو۔

[1]۔ ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی وجہ سے اس عورت پر کوئی دم واجب نہیں ہوگا۔