طوافِ افاضہ فرض ہے اور اسی طواف کے ذریعے حج پایۂ تکمیل کو پہنچتا ہے۔ طوافِ افاضہ کو طوافِ زیارت بھی کہا جاتا ہے۔ نیز بہت سے لوگ اسے حج کا طواف بھی کہتے ہیں۔ اس کے بغیر حج صحیح نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
﴿ ثُمَّ لۡيَقۡضُواْ تَفَثَهُمۡ وَلۡيُوفُواْ نُذُورَهُمۡ وَلۡيَطَّوَّفُواْ بِٱلۡبَيۡتِ ٱلۡعَتِيقِ ٢٩ ﴾ [الحج: ٢٩]
’پھر وہ اپنا میل کچیل دور کریں، اپنی نذریں پوری کریں اور قدیم گھر کا طواف کریں۔‘[1]
[1]۔ الحج: ۲۹۔